Finally found the time to go for a long walk & this trail is a stunner!!!
Mehrab Munir
@mehrabmunir.bsky.social
A thing of beauty is a joy forever . John keats
یہ ایک شام نہیں کٹ رہی کسی صورت ابھی تو عمر ہے اور عمر بھی جدائی کی افتخار مغل
وہ آنکھ جس کے لیے میں اداس رہتا ہوں بھری ہوئی ہے کسی اور ہی نظارے سے فیصل ہاشمی
جانے اُس شخص کو یہ کیسا ہُنر آتا ھے رات ھوتی ھے تو آنکھوں میں اُتر آتا ھے سلیم فوز
تُم نے بھی ٹھکرا ہی دیا ہے دُنیا سے بھی دُور ہوئے اپنی اَنا کے سارے شیشے____آخر چکنا چور ہوئے ہم نے جن پر غزلیں سوچیں اُن کو چاہا لوگوں نے ہم کتنے بدنام ہوئے تھے،___ وہ کتنے مشہور ہوئے محسن نقوی
ہم نے سوچا کہ چلو تم سے محبت کر لیں زندگی یوں بھی تو بے کار چلی جاتی ہے مقصود وفا
مجھ کو کھو کر تیری آنکھیں نہیں پہلے جیسی تیرے نقصان سے بڑھ کر ہے یہ نقصان میرا شاہین عباس
"I saw that you were perfect, and so I loved you. Then I saw that you were not perfect and I loved you even more." — Angelita Lim
اس نے بھی توبہ کرلی محبت کے نام سے میری بھی مشکلوں کا کوئی حل نہیں رہا میں چاند نہ کہوں تو بھلا کیا کہوں اسے اس کے بدن کی دھوپ سے میں جل نہیں رہا محراب منیر
سُنتے ہیں کے مِل جاتی ہے ہر چیز دُعا سے ایک روز تُمہیں مَانگ کے دیکھیں گے خُدا سے تُم سامنے بیٹھے ہو تو ہے کیف کی بارش وہ دِن بھی تھے جب آگ بَرستی تھی گھٹا سے رعنا اکبرآبادی
آئینے میں وہ اپنی ادا دیکھ رہے ہیں مر جائے کہ جی جائے کوئی اُن کی بَلا سے
ہر قدم پر کوئی دیوار کھڑی ہونی تھی میں بڑا تھا مری مشکل بھی بڑی ہونی تھی منصور آفاق
چار سُو پھیلتی خُوشبُو کی حِفاظت کرنا اِتنا آساں بھی نہیں تُجھ سے محبَّت کرنا ظفر اقبال
ہماری عمریں اگر کم ہیں اگلے لوگوں سے ہمارے ہجر کے موسم بھی مختصر کیے جائیں واجد امیر
لازم نہیں ہر بار تجھے ہم ہوں میسر ممکن ہے تو اس بار ہمیں سچ میں گنوا دے عاصمہ فراز
ہمارے ساتھ رہو جِس طرح بھی مُمکن ہو ہمیں بتاؤ کہ ہم لوگ بھی ضروری ہیں ظفر اکبر
اس عہدِ بد لحاظ میں ہم سے گداز قلب زندہ ہی رہ گئے تو بڑا کام کر گئے عرفان ستار
خواب میں بھی تجھے بھولوں تو روا رکھ مجھ سے وہ رویہ جو ہوا کا خس و خاشاک سے ہے پروین شاکر